مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ حج و زیارت کے سربراہ جناب سید صادق حسینی نے ٹیلی فونک گفتگو کے ذریعے وزیر خارجہ کو ایرانی حجاج کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اور ضروری تجاویز فراہم کیں۔
انہوں نے ایرانی زائرین کے حالات و معاملات اور ان کوفراہم کردہ خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ کے حج مسئولین نے جدہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پر حجاج کی آمد، رہائش اور مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حجاج و زائرین کے ساتھ اب تک بہتر تعاون کیا ہے۔ اب تک سارے حجاج بخیر وعافیت ہیں اور انہیں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی ہے۔
امیر عبداللہیان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج امور میں پل کا کردار ادا کرنے کے عنوان سے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ اپنی مشاورت سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ان شاء اللہ اس سال کا حج کامیابی کے ساتھ منعقد ہوگا اور تمام اسلامی ممالک بشمول ایرانی عازمین حج کے لیے مکمل اطمینان کا باعث ہوگا۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر خارجہ نے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ کو عراق اور سعودی عرب کے تازہ مذاکرات اور تہران اور ریاض کے درمیان سیاسی تعلقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
آپ کا تبصرہ